کونپل

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - کوپل، شگوفہ، کلی، پتی جو تازہ پھوٹی ہو۔ "وہاں دور دور تک کٹے ہوئے درختوں کے ٹنڈ پڑے تھے، جن کے اطراف سے ہری ہری کونپلیں جھانک رہی تھیں۔      ( ١٩٩٢ء افکار، کراچی، اپریل، ٦٥ )

اشتقاق

اصلاً سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے، تاہم پراکرات زبان میں بھی مستعمل ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٥ء کو "جواہر اسرار اللّٰہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - کوپل، شگوفہ، کلی، پتی جو تازہ پھوٹی ہو۔ "وہاں دور دور تک کٹے ہوئے درختوں کے ٹنڈ پڑے تھے، جن کے اطراف سے ہری ہری کونپلیں جھانک رہی تھیں۔      ( ١٩٩٢ء افکار، کراچی، اپریل، ٦٥ )

جنس: مؤنث