کوچہ

قسم کلام: اسم ظرف مکان

معنی

١ - گلی، تنگ راستہ، راہ گزر۔ "بہت کم نصیبوں کی زندگی کی شام لاہور امرتسر یا راولپنڈی کے کسی گلی کوچے میں ہو جاتی۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٤٩١ ) ٢ - بستی، محلہ، شعبہ۔ "ادب کے دوش بہ دوش شاہد احمد دہلوی کو فنِ موسیقی پر بھی بہت عبور تھا اور وہ اس کوچے میں بھی سندِ اجتہاد حاصل کر چکے تھے۔"      ( ١٩٨٩ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ٥ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر