کٹنگ

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - درخت کی شاخ جو نصب کرنے کے لیے کاٹی جائے، قلم؛ پیوندکاری۔ "چھوٹی چھوٹی کیاریوں میں بیج بونا یا کٹنگ لگانا بڑی بڑی کیاریوں کی نسبت زیادہ موزوں ہے۔"      ( ١٩٣٠ء، شفتالو، ٢٧ ) ٢ - رسالے یا اخبار وغیر کا ٹکڑا جو کاٹ کر الگ کیا جائے؛ تراشہ۔ "شام کے متعلق انکو کچھ کٹنگ دینے تھے تمام پوائنٹس بتلا دینے تھے۔"      ( ١٩٢٦ء محمد علی، ١: ٣٤٩ ) ٣ - کاٹنا یا تراشنا، کٹائی، تراش۔ "بعض اوقات کٹنگ اس قسم کی ہوتی ہے کہ بالوں کو رولرز لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔"      ( ١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، فروی، ١٧ II )

اشتقاق

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٢٦ء کو "محمد علی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - درخت کی شاخ جو نصب کرنے کے لیے کاٹی جائے، قلم؛ پیوندکاری۔ "چھوٹی چھوٹی کیاریوں میں بیج بونا یا کٹنگ لگانا بڑی بڑی کیاریوں کی نسبت زیادہ موزوں ہے۔"      ( ١٩٣٠ء، شفتالو، ٢٧ ) ٢ - رسالے یا اخبار وغیر کا ٹکڑا جو کاٹ کر الگ کیا جائے؛ تراشہ۔ "شام کے متعلق انکو کچھ کٹنگ دینے تھے تمام پوائنٹس بتلا دینے تھے۔"      ( ١٩٢٦ء محمد علی، ١: ٣٤٩ ) ٣ - کاٹنا یا تراشنا، کٹائی، تراش۔ "بعض اوقات کٹنگ اس قسم کی ہوتی ہے کہ بالوں کو رولرز لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔"      ( ١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، فروی، ١٧ II )

اصل لفظ: Cutting
جنس: مؤنث