کٹھرا
معنی
١ - لکڑی کا بڑا اور چوڑا ظرف۔ "لکڑی کی تختیاں، کٹھڑے کونڈے، لاکھ کی چوڑیاں، گڑ گڑے،۔۔۔ خاص لکھنؤ کی ایجاد ہے۔" ( ١٩٣٦ء، قدیم ہنرو ہنرمندانِ اودھ، ١٨٧ ) ٢ - محلہّ، چھوٹا بازار، منڈی۔ "جامع مسجد سے دلی دروازے تک دھوبیوں، سقّوں، مچھیروں اور چماروں، حلال خوروں کے کٹھڑے بھی بکثرت ہیں۔" ( ١٩٧٠ء، تاثرات، ملاّ واحدی، ٢٣٢ ) ٤ - ڈھانچہ۔ "یہ جانور کے جسم کی بطنی جانب پیچیدہ اور کٹھرا نما (Scalfolding) شکل کا ہوتا ہے اور درجسمی ڈھانچے کے نام سے موسوم ہے۔" ( ١٩٤٩ء، ابتدائی حیوانیات (ترجمہ)، ٢٦١ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں عربی رسم خط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٣ء کو "اخلاق ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں