کٹھن
معنی
١ - دشوار، مشکل، سخت، دشوارگزار۔ "شاید ہم اس کٹھن کام کے لیے موزوں نہیں ہیں۔" ( ١٩٨٧ء، پلک پلک سمٹی رات، ٤٩ ) ٢ - بے رحم، سنگ دِل، سخت۔ تجھ دل کٹھن فولاد ہے بیداد تجھ کوں داد ہے شیو یاں منے استاد ہے باتاں میں نادانی ہنوز ( ١٥٦٤ء، دیوان حسن شوقی، ١٥٩ ) ١ - دشواری، آفت، سختی۔ "مہاراج ہم پر ایک ایسی کٹھن پڑی ہے کہ جس کی کچھ کہی نہیں جاتی۔" ( ١٨٢٣ء، حیدری مختصر کہانیاں، ٢٤٤ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - دشوار، مشکل، سخت، دشوارگزار۔ "شاید ہم اس کٹھن کام کے لیے موزوں نہیں ہیں۔" ( ١٩٨٧ء، پلک پلک سمٹی رات، ٤٩ ) ١ - دشواری، آفت، سختی۔ "مہاراج ہم پر ایک ایسی کٹھن پڑی ہے کہ جس کی کچھ کہی نہیں جاتی۔" ( ١٨٢٣ء، حیدری مختصر کہانیاں، ٢٤٤ )