کپتان

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ایک فوجی افسر جو لیفٹیننٹ سے اوپر اور میجر سے نچلے درجے کا ہوتا ہے۔ "جہاز کے کپتان کی طرف سے اعلان کیا گیا۔"      ( ١٩٨٨ء، نشیب، ١١٣ ) ٢ - کھیل کی ٹیم کا سردار، قائد، لیڈر، کیپٹن۔ "پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔"      ( ١٩٩٢ء، جنگ، کراچی، ٢٧، مارچ، ١ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اصل لفظ 'کیپٹن' سے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ 'کپتان' بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٨٤ء کو "مثنوی میر حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ایک فوجی افسر جو لیفٹیننٹ سے اوپر اور میجر سے نچلے درجے کا ہوتا ہے۔ "جہاز کے کپتان کی طرف سے اعلان کیا گیا۔"      ( ١٩٨٨ء، نشیب، ١١٣ ) ٢ - کھیل کی ٹیم کا سردار، قائد، لیڈر، کیپٹن۔ "پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔"      ( ١٩٩٢ء، جنگ، کراچی، ٢٧، مارچ، ١ )

اصل لفظ: Captain
جنس: مذکر