کچوری
معنی
١ - ماش کی پِسی ہوئی دال کی مسالے دار پوری جو پھولی ہوئی اور خستہ ہوتی ہے۔ "دودھ کے شربت اور انواع اقسام کی مٹھائیاں پھل پوری، کچوری . خاطر مدارت ہوئی۔" ( ١٩٦٤ء، نور مشرق، ٤١ ) ٢ - تمباکو کی ایک قسم، امانت، خالی زردے کی ٹکیا۔ (فرہنگ آصفیہ؛ پلیٹس)
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٢٧ء کو "ہدایت المومنین" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ماش کی پِسی ہوئی دال کی مسالے دار پوری جو پھولی ہوئی اور خستہ ہوتی ہے۔ "دودھ کے شربت اور انواع اقسام کی مٹھائیاں پھل پوری، کچوری . خاطر مدارت ہوئی۔" ( ١٩٦٤ء، نور مشرق، ٤١ )