کچہری

قسم کلام: اسم ظرف مکاں

معنی

١ - وہ جگہ یا عمارت جہاں حاکم بیٹھ کر انصاف کرتا ہے (عدالت اور کورٹ کے ساتھ بھی مستعمل)۔ "عدالتی کام کے لیے چھوٹے چودھری کا پابندی کے ساتھ روزانہ کچہری جانا آنا ہوتا۔"      ( ١٩٨٦ء، انصاف، ١٠٣ ) ٢ - دفتر، محکمہ۔  کچہری یہ جس بالا خانے پہ ہے تو رعب اس کا غالب زمانے پہ ہے      ( ١٨٦٨ء، شکوہ فرنگ (اورینٹل کالج میگزین، جون، ١٩٧٣، ٧٣) ) ٣ - منصفی کا عہدہ، جج۔  نام اوس اب سند ہے جس پر مہر اوسکی بخشی جگر کوں غم نیں اب داغ کی کچہری      ( ١٧١٨ء، دیوانِ آبرو، ٧٦ ) ٤ - اجلاس، دربار، مجمع، انبوہ۔ "کچہری ایک بے تکلف اجتماع ہوتا ہے، جو بالعموم شام کے وقت منعقد ہوتی ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہ قدر شناس، ١٢٦ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧١٨ء کو "دیوانِ آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - وہ جگہ یا عمارت جہاں حاکم بیٹھ کر انصاف کرتا ہے (عدالت اور کورٹ کے ساتھ بھی مستعمل)۔ "عدالتی کام کے لیے چھوٹے چودھری کا پابندی کے ساتھ روزانہ کچہری جانا آنا ہوتا۔"      ( ١٩٨٦ء، انصاف، ١٠٣ ) ٤ - اجلاس، دربار، مجمع، انبوہ۔ "کچہری ایک بے تکلف اجتماع ہوتا ہے، جو بالعموم شام کے وقت منعقد ہوتی ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہ قدر شناس، ١٢٦ )

جنس: مؤنث