کچیلا

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - میلا؛ گندہ (میلا کے تابع کے طور پر مستعمل)۔ "ایک دفعہ ایک شخص میلا کُچیلا لباس پہنے آپکی خدمت اقدس میں حاضر ہوا۔"      ( ١٩٧٨ء، روشنی، ٢٤٩ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'کچ' (وہ پانی جس میں کچے چاول دھوئے گیے ہوں) کا ایک متبادل املا ہے جو اردو میں بطور صفت بھی استعمال ہوتا ہے۔ نیز 'میلا' کے ساتھ تابع مہمل کے طور پر بھی مستعمل ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٣٠ء کو "کلیات نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - میلا؛ گندہ (میلا کے تابع کے طور پر مستعمل)۔ "ایک دفعہ ایک شخص میلا کُچیلا لباس پہنے آپکی خدمت اقدس میں حاضر ہوا۔"      ( ١٩٧٨ء، روشنی، ٢٤٩ )

جنس: مذکر