کڑواپن
معنی
١ - بدمزاجی، تندخوئی، ترش رُوئی۔ " "اچھا، چل اٹھ، بہت باتیں نہ بنا، بڑ بڑ نہ کر" اس کے مزاج کا کڑوا پن از سر نو عود کر آیا تھا۔" ( ١٩٨١ء، چلتا مسافر، ١٠٨ ) ٢ - تلخی، کڑوا ہٹ، تیزی، تندی۔ (جامع اللغات)
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کڑوا' کے ساتھ ہندی زبان سے ماخوذ 'پن' بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨١ء کو چلتا مسافر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - بدمزاجی، تندخوئی، ترش رُوئی۔ " "اچھا، چل اٹھ، بہت باتیں نہ بنا، بڑ بڑ نہ کر" اس کے مزاج کا کڑوا پن از سر نو عود کر آیا تھا۔" ( ١٩٨١ء، چلتا مسافر، ١٠٨ )