کڑھائی
معنی
١ - کپڑے پر سلائی کے ذریعے پھول بوٹے بنانا، کشیدہ کاری، سوزن کاری، کڑہت۔ "ظالم پیٹ بے کھائے مانے گا نہیں، اس سبب سے اس نے سلائی اور کڑھائی اختیار کی۔" ( ١٩٠٠ء، خورشید بہو، ١٦١ ) ٢ - کاڑھنے کی اجرت۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 174:2)
اشتقاق
ہندی زبان سے ماخوذ مصدر 'کاڑھنا' کا حاصل مصدر ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٠٠ء کو "خورشید بہو" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - کپڑے پر سلائی کے ذریعے پھول بوٹے بنانا، کشیدہ کاری، سوزن کاری، کڑہت۔ "ظالم پیٹ بے کھائے مانے گا نہیں، اس سبب سے اس نے سلائی اور کڑھائی اختیار کی۔" ( ١٩٠٠ء، خورشید بہو، ١٦١ )