ککڑ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - مُرغا "ککڑ، رت گلے اور سنہدلے جن کے پر تیتریوں کی طرح رنگین تھے۔"      ( ١٩٧٧ء، کرشن چندر، طلسم خیال، ١٢٦ ) ٢ - [ مجازا ]  بوڑھا آدمی۔ (جامع اللغات) ٣ - ہرن کی ایک قسم جو کتے کی طرح بھونکتا ہے۔ "Barking dear یعنی ککڑ جنوبی کشمیر اور راولپنڈی کے کوہستانی علاقوں میں تین چار ہزار فٹ کی بلندی تک ملتے ہیں۔"      ( ١٩٧٧ء، کرّہ ارض کا حیوانی جغرافیہ، ١٥٢ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٢٦ء کو "خزائن الادویہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - مُرغا "ککڑ، رت گلے اور سنہدلے جن کے پر تیتریوں کی طرح رنگین تھے۔"      ( ١٩٧٧ء، کرشن چندر، طلسم خیال، ١٢٦ ) ٣ - ہرن کی ایک قسم جو کتے کی طرح بھونکتا ہے۔ "Barking dear یعنی ککڑ جنوبی کشمیر اور راولپنڈی کے کوہستانی علاقوں میں تین چار ہزار فٹ کی بلندی تک ملتے ہیں۔"      ( ١٩٧٧ء، کرّہ ارض کا حیوانی جغرافیہ، ١٥٢ )

جنس: مذکر