کھدائی
معنی
١ - کھدنے کا عمل، کھودنے کا فعل۔ "کھدائی کرنے والے مزدور تقریباً نصف گہرائی تک بنیادوں کی کھائیاں کھود کر چلے گئے تھے۔" ( ١٩٨٦ء، انصاف، ١٠٨ ) ٢ - پتھر، لکڑی وغیرہ میں نقش و نگار اور بیل بوٹے، نقش کاری مینا کاری۔ "وہ لکڑی کے کام میں اور لکڑی پر کھدائی کرنے میں بڑی مہارت رکھتے تھے۔" ( ١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٥٧ ) ٤ - وہ آلہ جس سے کھودنے کا کام کیا جائے، کھدائی کرنے کا آلہ۔ "یہ کاوندہ ترجیحاً بمقابلہ کسی اور قسم کے کھدائی آلہ کے . وسیعِ پیمانہ پر استعمال کیا جاتا ہے۔" ( ١٩٤٨ء، چنائی، ١٢٧ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ 'کھودنا' کا حاصل مصدر ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے ١٨٧٦ء کو "تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں