کھوپڑی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - سر کے اوپر کا حصہ، کاسۂ سر، سر کی ہڈی، جمجمہ۔ "تعبیر خواب حضرت یوسی علیہ السلام یہ دیتے ہیں کہ اسے سولی پر چڑھا دیا جائے گا اور پرندے اسکی کھوپری نورچ کر کھائیں گے۔"      ( ١٩٥٤ء، حیواناتِ انسانی، ١١٢ ) ٢ - سیپ۔ (ماخوذ : جامع اللغات؛ پلیٹس)۔

اشتقاق

سنسکرت الاصل دو الفاظ 'کرپر + اِکا' سے ماخوذ 'کھوپڑی' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور اردو میں سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - سر کے اوپر کا حصہ، کاسۂ سر، سر کی ہڈی، جمجمہ۔ "تعبیر خواب حضرت یوسی علیہ السلام یہ دیتے ہیں کہ اسے سولی پر چڑھا دیا جائے گا اور پرندے اسکی کھوپری نورچ کر کھائیں گے۔"      ( ١٩٥٤ء، حیواناتِ انسانی، ١١٢ )

اصل لفظ: کرپر+اِکا
جنس: مؤنث