کینڈی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - چاکلیٹ اور بسکٹ کے آمیزے سے بنی ہوئی ایک مٹھائی جو بچے شوق سے کھاتے ہیں، چوسنے کے لیے میٹھی گولیاں۔ "انسانوں کے کھانے پینے کی اشیا . بسکٹ اور کینڈی سے لے کر قیمہ، روسٹ، اسٹو اور ڈیزرٹ تک ملتا ہے۔"      ( ١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، ١٤ / اپریل )

اشتقاق

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٩ء کو "جنگ، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - چاکلیٹ اور بسکٹ کے آمیزے سے بنی ہوئی ایک مٹھائی جو بچے شوق سے کھاتے ہیں، چوسنے کے لیے میٹھی گولیاں۔ "انسانوں کے کھانے پینے کی اشیا . بسکٹ اور کینڈی سے لے کر قیمہ، روسٹ، اسٹو اور ڈیزرٹ تک ملتا ہے۔"      ( ١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، ١٤ / اپریل )

اصل لفظ: Candy
جنس: مؤنث