کیونکہ
قسم کلام: حرف علت
معنی
١ - اس لیے کہ، اس سبب سے کہ۔ مہر سباب کا زوال ہو گیا جب تو کیا رہا گرمئ عشق الوداع کیونکہ وہ دھوپ ڈھل گئ ( ١٩١٦ء، تجلائے شہاب ثاقب، ٢٣٥ ) ٢ - کس طرح، کیسے۔ کیونکہ بزم دہر میں اگلی سی وہ رونق نہیں اب عزیز و اقربا پر کوئ میرا حق نہیں ( ١٩٢٠ء، روح ادب )
اشتقاق
'کیوں' صرف استفہام اور 'کہ' صرف بیان ہے۔ یہ لفظ دونوں کا مرکب ہے۔ اردو میں ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں استعمال ہوا۔