کیوپڈ

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - یونانی دیو مالا میں عشق کا دیوتا جس کی شکل تیرکمان ہاتھ میں لیے ہوئے لڑکے کی بنائی گئی ہے (بطور تلمیح مستعمل)۔ "جس کا نیجہ یہ ہوا کہ ان فرشتوں اور یونانیوں کے عشق کے دیوتا کیوپڈ کی صورت میں کوئی فرق باقی نہیں رہا۔"      ( ١٩٢٦ء، مضامینِ شرر، ٢، ٤٧٢:١ )

اشتقاق

اصلاً یونانی زبان کے لفظ سے ماخوذ ہے اردو میں انگریزی کے توسط سے داخل ہوا جو اردو میں اپنے ماخذ معانی و متداول ساخت کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٦ء کو "مضامینِ شرر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - یونانی دیو مالا میں عشق کا دیوتا جس کی شکل تیرکمان ہاتھ میں لیے ہوئے لڑکے کی بنائی گئی ہے (بطور تلمیح مستعمل)۔ "جس کا نیجہ یہ ہوا کہ ان فرشتوں اور یونانیوں کے عشق کے دیوتا کیوپڈ کی صورت میں کوئی فرق باقی نہیں رہا۔"      ( ١٩٢٦ء، مضامینِ شرر، ٢، ٤٧٢:١ )

اصل لفظ: Cupid
جنس: مذکر