کیچڑ
معنی
١ - کیچ، گیلی مٹی، دلدل، گِل۔ "وہ دھول، مٹی اور کیچڑ کی پروا کیے بغیر گاؤں کی کچی، ناہموار اور بے آب و گیاہ پگڈنڈیوں اور ٹیڑھی میڑھی سڑکوں پر میلوں میل پیدل سفر کرتا۔" ( ١٩٩١ء، قومی زبان، کراچی، اپریل، ٥٤ ) ٢ - آنکھوں کا میل، چیپڑ۔ "تیسرے درجہ کے علامات و نشانات یہ ہیں، دانتوں کا ڈھیلا ہو جانا . آنکھوں سے کیچڑ کا نکلنا۔" ( ١٩٢٥ء، محب المواشی، ٣٩ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٧٩ء "دیوان شاہ سلطان ثانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں