گاؤدی
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - بے وقوف، احمق، گھامڑ۔ بندے میں خوبیاں ہوں تو کوتاہیاں معاف گو گاؤدی ہے بات یہ کرتا ہے صاف صاف ( ١٩٨٤ء، قہر عشق (ترجمہ)، ١٤١ )
اشتقاق
فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٥٦ء کو "کلیاتِ ظفر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔