گاؤن
معنی
١ - خاص قسم کا جبہ جیسے وکیل، پروفیسر، جج اور ڈگری لینے کے وقت فارغ التحصیل طالب علم پہنتے ہیں۔ "ایک نوجوان . سیاہ گاؤن پہنے، ڈگری ہاتھ میں پکڑے اعتماد سے کھڑا تھا۔" ( ١٩٨٨ء، نشیب، ٢١ ) ٢ - ایک قسم کا ڈھیلا ڈھالا انگریزی وضع کا (خصوصاً زنانہ) لباس۔ "تم ریشمی گاؤن پہنے پھولوں سے سجی سہلیوں کے ساتھ . چلو گی۔" ( ١٩٣٣ء، روحانی شادی، ٣١ ) ٣ - وہ پوشاک جو رات کو سوتے وقت یا غسل کرنے کے بعد پہنتے ہیں۔ "شب خوابی گاؤن میں ملبوس اصغر نے دہلیز پر ہی پردہ سرکا کر ٹرے پکڑی۔" ( ١٩٦٨ء، فنون، لاہور، اپریل، ٤٤ )
اشتقاق
انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩١٨ء کو "انگوٹھی کا راز" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں