گارڈ
معنی
١ - محافظ، دوران سفر ریل گاڑی کے ذمہ دار افسر، ریل گاڑی کا نگراں۔ "ممکن ہے انجن ڈرائیور اور گارڈ صاحبان بھی دو چار ایسے ہی مسافر انجن یا ڈبے میں بٹھا لیتے ہوں۔" ( ١٩٩٣ء، جنگ، کراچی، ١٢ فروری، ٣ ) ٢ - پہرے دار، سنتری، محافظ۔ "پولیس کی پوری ایک گارڈ کا پہرہ لگا ہے۔" ( ١٩٤٢ء، شکست، ٣١٩ )
اشتقاق
اصلاً انگریزی کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ملتا ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو "اخبار مفید عام" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں