گانجا
معنی
١ - بھنگ کی قسم کا ایک پودا اور اس پودے کے پتے اور بیج جو نشہ آور ہوتے ہیں اور چلم میں رکھ کر پیے جاتے ہیں نیز بھنگ کے پودوں کی پھولدار شاخیں جن کے پتوں پر رال دار مادہ لگا ہوتا ہے۔ "بیلے کے بار، حقوں کی بہار، گانجا چرس سب کچھ ہے۔" ( ١٩٨٨ء، دبستان لکھنؤ کے داستانی ادب کا ارتقاء، ١٧١ )
اشتقاق
سنسکرت زبان کے اصل لفظ 'گنجا' سے ماخوذ اردو میں 'گانجا' مستعمل ہے۔ اردو میں اصل معنی میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١٤ء کو "بھوگ بل" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں