گاڑی
معنی
١ - آدمیوں کے سوار ہونے یا سامان لادنے کے کام میں آنے والی سواری جسے کسی ذریعے سے کھینچ کر یا دھکیل کر چلایا جائے، جیسے: بگھی، چھکڑا، تانگہ، فٹن، موٹر کار، بیل گاڑی اور ریل گاڑی وغیرہ۔ "بلدیۂ عظمٰی کو گاڑی چوری ہونے کی صورت میں خاصا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔" ( ١٩٩٣ء، جنگ، کراچی، ٢٩ جنوری، ٤ ) ٢ - ہاتھ سے کھینچنے یا چلانے کی مغربی طرز کی ٹرالی یا چھوٹی گاڑی جو سامان لانے لے جانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ "ان گاڑیوں میں سے جو ٹرام کی سفر پر کام کرتی ہیں، ایک گاڑی پایہ کے وسط پر دوڑتی ہے اور پمپ کو لے لیتی ہے۔" ( ١٩٤٨ء، رسالہ رڑ کی چنائی، ١٢٤ ) ٣ - ریل گاڑی کا ڈبا، ٹرین، ریل گاڑی۔ "تھوڑی دیر بعد پھر انجن نے سیٹی بجائی اور سنپولیا گاڑی کھجوروں کے جھنڈ سے باہر نکل آئی۔" ( ١٩٨١ء، سفر در سفر، ٦١ )
اشتقاق
اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٦٥ء کو "تتمۂ پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں