گدا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - [ مذکر ]  مفلس، نادار، غریب، فقیر، بھکاری، گداگر۔  نہ کوئی ایسا سخی ہے نہ کہیں ایسے گدا ایک قطرے کی طلب کی ہے تو دریا پایا      ( ١٩٨٤ء، ذکر خیر الانام، ٨٦ ) ٢ - [ مونث ]  مراد، گدائی۔  وہ ہیں در یوزہ گر اپنے خدا کے کسی کے گھر نہیں جاتے گدا کو      ( ١٨٧٣ء، مناجات ہندی، ٩٧ )

اشتقاق

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر