گداگر

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - بھیک مانگنے والا، پیشہ ور فقیر، بھکاری، گدا۔ "سپاہی بید کی چھڑی گھما گھما کر بہت سے گداگروں کو منتشر کر رہا تھا۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٥٨٠ )

اشتقاق

فارسی زبان میں اسم 'گدا' کے ساتھ 'گر' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے 'گداگر' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٣ء، کو "دیوان پروین" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - بھیک مانگنے والا، پیشہ ور فقیر، بھکاری، گدا۔ "سپاہی بید کی چھڑی گھما گھما کر بہت سے گداگروں کو منتشر کر رہا تھا۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٥٨٠ )

جنس: مذکر