گراف

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - [ ریاضی ]  کاغذ پر ایک ہی جسامت کے چھوٹے چھوٹے چوخانوں کا مجموعہ جس پر لکیروں یا نقطوں وغیرہ کے اتار چڑھاؤ سے کسی کیفیت یا حالت کے گھٹاؤ بڑھاؤ کو ظاہر کر کیا جاتا ہے، ترسیم، شرح۔ "ہم ان کی شاعری کے گراف پر نظر دوڑاتے ہیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ ایک خواب ٹوٹتا ہے تو دوسرا خواب سامنے آجاتا ہے۔"      ( ١٩٩١ء، افکار، کراچی، نومبر، ١١ ) ٢ - [ لاحقہ ]  لکھی ہوئی چیز، تحریر جیسے آٹو گراف، کیلی گراف وغیرہ۔ "گراف یونانی لاحقہ کے طور پر تحریر یا تحریر سے متعلق کے مفہوم کو ادا کرتا ہے۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٩١ )

اشتقاق

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٤ء کو "آدمی اور مشین" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - [ ریاضی ]  کاغذ پر ایک ہی جسامت کے چھوٹے چھوٹے چوخانوں کا مجموعہ جس پر لکیروں یا نقطوں وغیرہ کے اتار چڑھاؤ سے کسی کیفیت یا حالت کے گھٹاؤ بڑھاؤ کو ظاہر کر کیا جاتا ہے، ترسیم، شرح۔ "ہم ان کی شاعری کے گراف پر نظر دوڑاتے ہیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ ایک خواب ٹوٹتا ہے تو دوسرا خواب سامنے آجاتا ہے۔"      ( ١٩٩١ء، افکار، کراچی، نومبر، ١١ ) ٢ - [ لاحقہ ]  لکھی ہوئی چیز، تحریر جیسے آٹو گراف، کیلی گراف وغیرہ۔ "گراف یونانی لاحقہ کے طور پر تحریر یا تحریر سے متعلق کے مفہوم کو ادا کرتا ہے۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٩١ )

اصل لفظ: Graph
جنس: مذکر