گراموفون

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ایک باجا یا مشین جس پر صدا بند ریکارڈ چلانے سے وہی آواز سنائی دیتی ہے۔ "میرے گھر میں ایک پرانا گراموفون ہے بچے اس سے کھیلا کرتے ہیں۔"      ( ١٩٨٣ء، سلیم احمد، اکائی، ٩٥ )

اشتقاق

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٨ء کو "اساس الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ایک باجا یا مشین جس پر صدا بند ریکارڈ چلانے سے وہی آواز سنائی دیتی ہے۔ "میرے گھر میں ایک پرانا گراموفون ہے بچے اس سے کھیلا کرتے ہیں۔"      ( ١٩٨٣ء، سلیم احمد، اکائی، ٩٥ )

اصل لفظ: GramoPhone
جنس: مذکر