گرداب
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - پانی کا چکر، بھنور، ورطہ، گھمن گھیری۔ "محبت ایسا دریا ہے جس میں گرداب ہی گرداب ہیں ساحل نہیں ہے۔" ( ١٩٨٣ء، بت خانہ شکستم من، ٨٦ )
اشتقاق
اصلاً فارسی زبان کا اسم ہے۔ فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٨١ء کو "جنگ نامہ سیوک" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - پانی کا چکر، بھنور، ورطہ، گھمن گھیری۔ "محبت ایسا دریا ہے جس میں گرداب ہی گرداب ہیں ساحل نہیں ہے۔" ( ١٩٨٣ء، بت خانہ شکستم من، ٨٦ )
جنس: مذکر