گردن

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - سر اور تن کا درمیانی حصہ، جسم کا ایک بہت اہم عضو جو سر اور جسم کے درمیان ہوتا ہے، گلو، گلا، عنق۔ "کان کی لووں کے نیچے اور گردن پر میل کی پرانی تہوں پر نئی تہیں چڑھتی رہتیں۔"      ( ١٩٨٧ء، ابولفضل صدیقی، ترنگ، ١٧٩ ) ٢ - صراحی یا مینا وغیرہ کے اوپر کا تنگ حصہ جہاں سے خم شروع ہوتا ہے۔  گردن شیشہ جو ساغر پہ جھکی اے ساقی کالی متوالی گھٹا جھوم اٹھی اے ساقی      ( ١٩٤٨ء، غزلستان، ١٣٥ ) ٣ - [ طب ]  رحم کے تنگ حصے کا نام، عنق الرحم۔ "رحم کے چار جائے ہیں یعنی ایک پیندا دوسرے بدن، تیسرے گردن، چوتھے منہ۔"      ( ١٨٤٨ء، اصول فن قبالت (ترجمہ)، ٢٣ ) ٤ - [ نباتیات ]  بیضہ کا اولین جو ایک صراحی نما عضو ہوتا ہے نبسۃً زیادہ باریک حصہ۔ "پودے کے راسی حصہ کو کھرچنے پر کئی اولین بیضے جدا ہو جائیں گے، ایک کا انتخاب کرو اور اس میں دیکھو: (ا) گردن (ب) بطنی حصہ۔"      ( ١٩٣٨ء، عملی نبایتات، ١٣٤ )

اشتقاق

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - سر اور تن کا درمیانی حصہ، جسم کا ایک بہت اہم عضو جو سر اور جسم کے درمیان ہوتا ہے، گلو، گلا، عنق۔ "کان کی لووں کے نیچے اور گردن پر میل کی پرانی تہوں پر نئی تہیں چڑھتی رہتیں۔"      ( ١٩٨٧ء، ابولفضل صدیقی، ترنگ، ١٧٩ ) ٣ - [ طب ]  رحم کے تنگ حصے کا نام، عنق الرحم۔ "رحم کے چار جائے ہیں یعنی ایک پیندا دوسرے بدن، تیسرے گردن، چوتھے منہ۔"      ( ١٨٤٨ء، اصول فن قبالت (ترجمہ)، ٢٣ ) ٤ - [ نباتیات ]  بیضہ کا اولین جو ایک صراحی نما عضو ہوتا ہے نبسۃً زیادہ باریک حصہ۔ "پودے کے راسی حصہ کو کھرچنے پر کئی اولین بیضے جدا ہو جائیں گے، ایک کا انتخاب کرو اور اس میں دیکھو: (ا) گردن (ب) بطنی حصہ۔"      ( ١٩٣٨ء، عملی نبایتات، ١٣٤ )

جنس: مؤنث