گریزاں
معنی
١ - بھاگنے پر آمادہ، بھاگتا ہوا۔ ایک اک کرکے پلٹ آئے گریزاں لمحے ایک اک کرکے ہوئے سارے ستارے روشن ( ١٩٦٥ء، ایک خواب اور، ١٥١ ) ٢ - متنفر، مجتنب، محترز۔ "اس موضوع کو زیر بحث لانے سے گریزاں رہا ہے۔" ( ١٩٨٧ء، آجاؤ افریفہ، ٧٧ )
اشتقاق
فارسی زبان کے مصدر 'گریختن' کا حالیہ ناتمام 'گریزاں' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - متنفر، مجتنب، محترز۔ "اس موضوع کو زیر بحث لانے سے گریزاں رہا ہے۔" ( ١٩٨٧ء، آجاؤ افریفہ، ٧٧ )