گفت
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - کہنا، ذکر کرنا، بیان کرنا، عموماً تراکیب میں مستعمل ہے، جیسے: گفت و شنید، بات چیت۔ گفت غلامانہ شیوہ بوالہوسوں کا دلبر مشکیں کلالہ خندہ نما ہے ( ١٩٦٣ء، کلک موج، ١١٧ ) ٢ - بات، بات چیت، لفظ۔ (پلیٹس، علمی اردو لغت)
اشتقاق
فارسی زبان کے مصدر 'گفتن' کا ماضی و حاصل مصدر 'گفت' اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٥٤ء کو "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: گفتن
جنس: مؤنث