گلہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - چوپایوں کا ریوڑ۔ "ایک چرواہا گائے بھینسوں کا گلہ لے کر گزر رہا تھا۔"      ( ١٩٨٤ء، طوبٰی، ٥٤٤ ) ٢ - چھنڈ، غول، گروہ۔ (جامع اللغات، علمی اردو لغت) ٣ - دوکاندار وغیرہ کا نقدی رکھنے کا ظرف، غلہ۔ "کتابیں تلاش کرنے سے لے کر گلے میں پیسے ڈالنے تک کا عمل بچوں ہی کے ہاتھ میں رہتا۔"      ( ١٩٨٨ء، جب دیواریں گریہ کرتی ہیں، ١٩٥ )

اشتقاق

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - چوپایوں کا ریوڑ۔ "ایک چرواہا گائے بھینسوں کا گلہ لے کر گزر رہا تھا۔"      ( ١٩٨٤ء، طوبٰی، ٥٤٤ ) ٣ - دوکاندار وغیرہ کا نقدی رکھنے کا ظرف، غلہ۔ "کتابیں تلاش کرنے سے لے کر گلے میں پیسے ڈالنے تک کا عمل بچوں ہی کے ہاتھ میں رہتا۔"      ( ١٩٨٨ء، جب دیواریں گریہ کرتی ہیں، ١٩٥ )

جنس: مذکر