گنبد

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - مدور چھت جو عموماً مساجدو مقابر میں بنی ہوتی ہے، برج نما چھت، محدب، ابھرواں، چھت۔ "راستے میں ایک جگہ . اجاڑ شکستہ گنبد نظر آیا۔"      ( ١٩٨٨ء، یادوں کے گلاب، ١٥٦ ) ٢ - [ مجازا ]  حصار، قلعہ، پناہ گاہ۔ "ایک . شخص . جو اپنی یقینی فتح کے بسم اللہ کے گنبد میں بیٹھ کر اپنے دشمن سے طرح طرح کے بھیانک انتقام لیتا ہے۔"      ( ١٩٦٨ء، مغربی شعریات، ٨٩ )

اشتقاق

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩١ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر