گندہ

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - ناپاک، نجس، پلید۔ "نارائن کی گالی تھی جو ماجد کے سارے وجود کو گندہ کر گئی۔"      ( ١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ١٦٧ ) ٢ - یہ بودار، سڑا ہو، غلیظ، گدلا، ناصاف۔ "ہے کتنا گندہ کمرہ ہو رہا ہے۔"      ( ١٩٦٢ء، آنگن، ٨٥ ) ٣ - بد، برا، بے ہودہ۔  اب زیادہ حرص کا بندہ نہ بن صاف رکھ اپنا چلن گندہ نہ بن      ( ١٩٥٠ء، دھم پد (ترجمہ)، ١٠١ )

اشتقاق

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٧٩ء کو "دیوان شاہ سلطانی ثانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ناپاک، نجس، پلید۔ "نارائن کی گالی تھی جو ماجد کے سارے وجود کو گندہ کر گئی۔"      ( ١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ١٦٧ ) ٢ - یہ بودار، سڑا ہو، غلیظ، گدلا، ناصاف۔ "ہے کتنا گندہ کمرہ ہو رہا ہے۔"      ( ١٩٦٢ء، آنگن، ٨٥ )