گواہی
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - گواہ کا بیان، شہادت، توثیق، تائید، شاہدی۔ تو شعاعوں کا تبسم، توا جالوں کا سرور ہر کرن تیری گواہی، ہر سحر تیرا ظہور ( ١٩٨٤ء، سمندر، ٢٠ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'گواہ' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'گواہی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: گواہ
جنس: مؤنث