گود

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - آغوش، کنار، پیٹ کا زانو۔ "پھر وہ اوندھے منہ میری گود میں گر پڑی۔"      ( ١٩٨٨ء، نشیب، ٢٩٠ ) ٢ - [ کنایۃ ]  آگے کا دامن۔  گلوں سے کوئی گود بھرنے لگی کوئی پھول کانوں پہ دھرنے لگی      ( ١٨٤٥ء، حکایت سخن سنج، ١٠٦ )

اشتقاق

اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - آغوش، کنار، پیٹ کا زانو۔ "پھر وہ اوندھے منہ میری گود میں گر پڑی۔"      ( ١٩٨٨ء، نشیب، ٢٩٠ )

جنس: مؤنث