گورنر

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - کسی ملک کے صوبے یا ریاست کا حاکم اعلٰی، صوبائی انتظامی کا افسر اعلٰی، والی نواب، عامل۔ "وہ اس میں گورنر کے دباؤ سے مجبور ہو کر شامل ہوئے تھے۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٦٧٦ ) ٢ - مشین کا لٹو، وہ پرزہ جس کے ذریعے مشین کو گیس پہنچتی ہے۔ "بھاپ انجن کے گورنر اور اسی قسم کا ایک اور پرزہ جو ہوا پنکھیوں کو استعمال کرتا ہے اور گراموفون کی رفتار کو کم و بیش ہونے سے روکتا ہے۔"      ( ١٩٥٧ء، سائنس سب کے لیے، ٤٢٣:١ )

اشتقاق

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٢٢ء کو "راسخ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - کسی ملک کے صوبے یا ریاست کا حاکم اعلٰی، صوبائی انتظامی کا افسر اعلٰی، والی نواب، عامل۔ "وہ اس میں گورنر کے دباؤ سے مجبور ہو کر شامل ہوئے تھے۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٦٧٦ ) ٢ - مشین کا لٹو، وہ پرزہ جس کے ذریعے مشین کو گیس پہنچتی ہے۔ "بھاپ انجن کے گورنر اور اسی قسم کا ایک اور پرزہ جو ہوا پنکھیوں کو استعمال کرتا ہے اور گراموفون کی رفتار کو کم و بیش ہونے سے روکتا ہے۔"      ( ١٩٥٧ء، سائنس سب کے لیے، ٤٢٣:١ )

اصل لفظ: Governor
جنس: مذکر