گولڈ

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - سونا، زر، طلا، تراکیب میں مستعمل۔ "گولڈ (Gold) سونا یا طلاء کے معنی میں بات چیت میں مستعمل ہے، اس کا ایک مرکب "گولڈ فش" چین کی سرخ مچھلی کے لیے بول چال میں چالو ہے۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٤٧٨ )

اشتقاق

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٦ء کو "قوائدالصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - سونا، زر، طلا، تراکیب میں مستعمل۔ "گولڈ (Gold) سونا یا طلاء کے معنی میں بات چیت میں مستعمل ہے، اس کا ایک مرکب "گولڈ فش" چین کی سرخ مچھلی کے لیے بول چال میں چالو ہے۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٤٧٨ )

اصل لفظ: Gold
جنس: مذکر