گڑ
معنی
١ - گنے کے رس کا سخت قوام، گنے کا قوام اور منجمند کیا ہوا شیرہ، قند سیاہ۔ "دوسرا علاج یہ ہے کہ پرانے گڑ کو پانی میں جوش دے کر مویشی کو پلایا جاتا ہے۔" ( ١٩٨٤ء، چولستان، ١٦٦ ) ٢ - [ کنایۃ ] مٹھاس، شیرینی۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ، علمی اردو لغت)
اشتقاق
اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - گنے کے رس کا سخت قوام، گنے کا قوام اور منجمند کیا ہوا شیرہ، قند سیاہ۔ "دوسرا علاج یہ ہے کہ پرانے گڑ کو پانی میں جوش دے کر مویشی کو پلایا جاتا ہے۔" ( ١٩٨٤ء، چولستان، ١٦٦ )