گھاؤ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - گہرا زخم۔ "اس کی روح کے اندر ایک بہت بڑا گھاؤ پیدا ہو جاتا ہے۔" ( ١٩٨٩ء، سمندر اگر میرے اندر گرے، ٦٩ ) ٢ - [ مجازا ] نقصان، ٹوٹا، خسارہ۔ (فرہنگ آصفیہ، علمی اردو لغت)
اشتقاق
سنسکرت زبان کے لفظ 'گھات' سے ماخوذ 'گھاؤ' اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "مثنوی نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - گہرا زخم۔ "اس کی روح کے اندر ایک بہت بڑا گھاؤ پیدا ہو جاتا ہے۔" ( ١٩٨٩ء، سمندر اگر میرے اندر گرے، ٦٩ )
اصل لفظ: گھات
جنس: مذکر