گھپ
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - نہایت تاریک۔ کبھی گھوما مری نظر میں مکاں کبھی گھپ ہو گیا تمام جہاں ( ١٩٠٥ء، انجم (نوراللغات) ) ٢ - بے حد اندھیرا، سخت تاریکی۔ ظلمت حیرت سے یا رب دے نجات اس اندھیرے گھپ میں دل گھبرا گیا ( ١٩٢٨ء، مرقع لیلٰی مجنوں، ٧١ )
اشتقاق
سنسکرت زبان میں 'گپت' سے ماخوذ 'گھپ' اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٨ء کو "کلیات نظم حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: گپت