گہن

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - چاند یا سورج کا جزوی یا کلی طور پر تاریک ہو جانا، بدر کے وقت اگر زمین سورج اورچاند کے درمیان آ جائے تو زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے اور سارا چاند یا اس کا کچھ حصہ سیاہ ہو جاتا ہے یہ چاند گرہن یا خسوف کہلاتا ہے، اگر ہلال کے وقت چاند زمین اور سورج کے درمیان آ جائے تو سورج یا اس کا کچھ حصہ سیاہ ہو جاتا ہے یہ سورج گرہن یا کسوف کہلاتا ہے (پرانے زمانے کے ہندوؤں کا خیال تھا کہ راہو چاند یا سورج کو پکڑ لیتا ہے تو گہن ہوتا ہے)۔ "وہ پہلا شخص ہے جس نے ایک گہن کا معائنہ کیا۔"      ( ١٩٨٩ء، ریگ رواں، ١٤٧ ) ٢ - [ مجازا ]  داغ، عیب، کلنک، دھبا۔  لگا نام آبا کو ہم سے گہن ہے ہمارا قدم ننگ اہل وطن ہے      ( ١٨٧٩ء، مسدس حالی، ٣٩ ) ٣ - تاریکی، پستی۔ "اچھے ذہنو نے بھی گہن سے نکلنے میں دیر لگائی۔"      ( ١٩٨٨ء، آج بازار میں پابہ جولاں چلو، ١٢ )

اشتقاق

سنسکرت زبان کے لفظ 'گرہن' سے ماخوذ 'گہن' بنا۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - چاند یا سورج کا جزوی یا کلی طور پر تاریک ہو جانا، بدر کے وقت اگر زمین سورج اورچاند کے درمیان آ جائے تو زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے اور سارا چاند یا اس کا کچھ حصہ سیاہ ہو جاتا ہے یہ چاند گرہن یا خسوف کہلاتا ہے، اگر ہلال کے وقت چاند زمین اور سورج کے درمیان آ جائے تو سورج یا اس کا کچھ حصہ سیاہ ہو جاتا ہے یہ سورج گرہن یا کسوف کہلاتا ہے (پرانے زمانے کے ہندوؤں کا خیال تھا کہ راہو چاند یا سورج کو پکڑ لیتا ہے تو گہن ہوتا ہے)۔ "وہ پہلا شخص ہے جس نے ایک گہن کا معائنہ کیا۔"      ( ١٩٨٩ء، ریگ رواں، ١٤٧ ) ٣ - تاریکی، پستی۔ "اچھے ذہنو نے بھی گہن سے نکلنے میں دیر لگائی۔"      ( ١٩٨٨ء، آج بازار میں پابہ جولاں چلو، ١٢ )

اصل لفظ: گرہن
جنس: مذکر