گہنا
معنی
١ - جواہرات یا سونے چاندی کی بنی ہوئی چیز یا پھولوں کا گجرا وغیرہ جو زیبائش کے لیے پہنا جائے، زیور۔ "کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ گہنے کی قیمت لگا کر وہ لوگ تبادلہ کرلیں۔" ( ١٩٨٧ء، ابوالفضل صدیقی، ترنگ، ٦٣ ) ٢ - گروی، رہن، وہ بھاری لکڑی جو ہل چلانے کے بعد کھیت پر بیلوں کے ذریعے کھینچتے تاکہ ڈھیلے پھوٹ جائیں، سہاگا۔(جامع اللغات)
اشتقاق
سنسکرت زبان کے الفاظ گرھن + کم سے ماخوذ 'گہنا' اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٩٧ء کو "دیوان ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - جواہرات یا سونے چاندی کی بنی ہوئی چیز یا پھولوں کا گجرا وغیرہ جو زیبائش کے لیے پہنا جائے، زیور۔ "کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ گہنے کی قیمت لگا کر وہ لوگ تبادلہ کرلیں۔" ( ١٩٨٧ء، ابوالفضل صدیقی، ترنگ، ٦٣ )