گیسو
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - سر کے لمبے بال (خصوصاً عورتوں کے)۔ عارض پہ گیسوؤں کو سجایا نہ کیجیے چھینا ہے گر تو بام پہ آیا نہ کیجیے ( ١٩٨٨ء، مرج البحرین، ٢٠ ) ٢ - [ تصوف ] طریق طلب جو عالم ہویت میں ہو، جبل المتین۔ (مصباح التعرف)
اشتقاق
اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے۔ اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث