ہم

قسم کلام: ضمیر شخصی ( واحد، جمع - متکلم )

معنی

١ - وہ کلمہ جو بات کرنے والا، اپنے اور اپنے ساتھیوں کے لیے بطور ضمیر استعمال کرے، نحن، ما ہم نے کہا تھا۔ہم خود گئے تھے ٢ - واحد متکلم کے لیے استعمال ہوتا ہے (تعظیماً) ایسا شخص اپنے لیے استعمال کرتا ہے جس کے اندر احساسِ تفاخر ہو اور وہ اپنے آپ کو دوسروں سے برتر سمجھے۔ ع ہم بھی کیا یاد کریں گے کہ خدا رکھتے تھے      ( غالب )

اشتقاق

ہندی زبان سے اسم ضمیر ہے صیغہ جمع متکلم ہے۔