انسانی اجتماعیت کا پہلا قدم ایک مرد اور ایک عورت کے درمیان رشتہ ٔ ازدواج ہے. ایک مرد اور عورت کے اس رشتے سے ایک خاندان وجود میں آیا‘ اس سے آگے اولاد ہوئی جس سے خاندان کا یہ سلسلہ وسیع ہوا اور معاشرہ وجودمیں آیا. گویا اجتماعیت کا پہلا قدم عائلی اور معاشرتی نظام ہے. یہی وجہ ہے کہ قرآن حکیم میں اجتماعیت کے دوسرے گوشوں کی نسبت عائلی نظام کے بارے میں بڑے تفصیلی احکام دیے گئے ہیں. اس لیے کہ اگر پہلی اینٹ صحیح رکھی جائے تو پوری عمارت اوپر تک صحیح جائے گی‘ اور اگر پہلی اینٹ ٹیڑھی رکھی گئی تو پھر بقول شاعر: ؎ 

خشت اوّل چوں نہد معمار کج
تا ثریا می رود دیوار کج