محترم ڈاکٹر اسرارا حمد صاحبؒ کا تحریر کردہ زیر نظر مضمون فلسفہ وحکمت کے نہایت دقیق اور اعلیٰ ترین مباحث پر مشتمل ہے.

’’حقیقت انسان‘‘ کے عنوان سے ایک نہایت قیمتی تحریر آج سے قریباً پندرہ برس قبل محترم ڈاکٹر صاحب کے قلم سے نکلی تھی جو اب ’’زندگی ، موت اور انسان‘‘ نامی کتابچے میں شامل ہے. اس کا دوسرا حصہ جس سے درحقیقت نہایت دقیق علمی مباحث کا آغاز ہوا، بعد ازاں ’’حکمت قرآن‘‘ بابت مارچ / اپریل ۸۵ء میں شائع ہوا تھا. تاہم یہ مضمون گزشتہ چودہ سال سے ادھورا اور نامکمل تھا. بھرپور دعوتی وتحریکی مصروفیات کے باعث وہ ضروری فراغت میسر نہ آسکی تھی جو ایسے غامض مضامین کی تحریر کے لئے ناگزیر ہوتی ہے. بہرکیف، بحمدللہ حال ہی میں محترم ڈاکٹر صاحب نے اس مضمون کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا. ربط کلام کے پیش نظر اس تازہ تحریر کے ساتھ ، جو مذکورہ مضمون کی تیسری قسط کی حیثیت رکھتی ہے، سابقہ قسط کو بھی شامل اشاعت کیا جا رہا ہے. 

ناظم نشرواشاعت