(برموقع طبع پنجم)


اس کتابچے کے قبل ازیں چار ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں. اگست۲۰۰۵ء میں چوتھا ایڈیشن شائع ہوا تو محترم ڈاکٹر اسرار احمد حفظہ اللہ نے ہدایت فرمائی کہ آئندہ اس خطاب کو مزیدایڈیٹنگ کے ساتھ کمپیوٹر کمپوزنگ پر شائع کیاجائے. لہذا راقم الحروف نے اس پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس کی مزید نوک پلک سنوارنے کی کوشش کی اور اس میں بیان کردہ احادیث کی تخریج بھی کر دی. نیز بعض ایسے مباحث کو حذف کر دیا جن کا تعلق خاص طو رپر ۱۹۸۱ء میں منعقدہونے والے سالانہ اجتماع سے تھا. بعد ازاں اس گراں قدر خطاب کو ماہنامہ میثاق شمارہ اکتوبر و نومبر۲۰۰۶ء میں شائع کیا گیا . اب یہ نظر ثانی شدہ خطاب کتابچے کے طبع پنجم کے طو رپر پیش کیا جا رہا ہے. 

خالد محمود خضر
۱۸ مئی۲۰۰۹ء مدیر شعبہ مطبوعات