اسی طرح صبر کا مفہوم بھی بہت وسعت کا حامل ہے اور اس کا اصل ماحصل یہ ہے کہ انسان اپنے طے کردہ راستے پر گامزن رہے اور اِس سے اُسے نہ کوئی تکلیف یا مصیبت ہٹا سکے نہ لالچ و حرص. گویا اسے اپنی راہ سے نہ تو کسی قسم کے تشدد (PERSECUTION) سے ہٹایا جاسکے نہ کسی طرح کے طمع اور لالچ (TEMPTATION) سے، بلکہ وہ ہر صورت میں ثابت قدم رہے اور ثبات و استقلال اور پامردی و بہادری کے ساتھ حق پر خود بھی قاہم رہے اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیتا چلا جائے.