ُخطاب بہ اُمّت ِمسلمہ

اس سورۂ مبارکہ کے وہ حصے جن میں اُمت ِمسلمہ سے بحیثیت اُمت مسلمہ خطاب فرمایا گیا ہے ‘بحیثیت مجموعی سورۃ البقرۃ کے نصف ثانی سے بہت مشابہت رکھتے ہیں. چنانچہ ان میں شرعی احکام بھی ہیں اور اخلاقی تعلیمات بھی ‘اور دین کے اساسی عقائد کے مباحث بھی ہیں اور فلسفہ و حکمت کے ذیل میں نہایت جامع تعلیمات بھی.